پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

Published On 15 January,2025 10:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 741 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 574 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 804 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بدستور کمی آنے لگی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید 7 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 72 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 65 پیسے پر آگیا ہے۔