سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 658 پوائنٹس کی کمی

Published On 16 January,2025 04:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 884 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج منفی زون میں چلی گئی، کاروباری روز کے اختتام پر 658 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 836 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 308 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 495 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 14 ارب 96 کروڑ 64 لاکھ 30 ہزار 289 روپے مالیت کے 17 کروڑ 69 لاکھ 24 ہزار 174 شیئرز کا لین دین ہوا۔