کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس میں 308 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 773 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 308 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 495 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 574 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 804 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 24 ارب 08 کروڑ 15 لاکھ 22 ہزار 941 روپے مالیت کے 26 کروڑ 36 لاکھ 4 ہزار 730 شیئرز کا لین دین ہوا۔