سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان

Published On 22 January,2025 06:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں ڈوب گئے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی چھائی رہی، کاروباری ہفتے کے اختتام پر 1598 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 443 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 042 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 24 ارب 67 کروڑ 19 لاکھ 9 ہزار 708 شیئرز کا لین دین ہوا۔