کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر اضافہ دیکھا گیا ہے، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 424 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 572 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 844 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔