پاکستان سٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا

Published On 25 January,2025 11:52 am

کراچی: (حمزہ گیلانی) پاکستان سٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 391 پوائنٹس کم ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس 0.34 فیصد کمی سے 114880 پوائنٹس پر بند ہوا۔

100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 116424 رہی جبکہ ہنڈرڈ انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 113234 رہی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 172.87 ارب روپے مالیت کے 3.49 ارب شیئرز کا لین دین ہوا، ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 127 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 116 ارب روپے ہے۔