کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 1700 سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد 1 لاکھ 11 ہزار 434 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 1360 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 2 پیسے مہنگی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 83 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 85 پر آگیا ہے۔