ڈسکوز کی نجکاری کیلئے صدر مملکت کے نام شیئرز منتقل کرنے کا فیصلہ

Published On 14 February,2025 08:35 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت کے نام ڈسکوز کے حصص کی منتقلی کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ڈسکوز کی نجکاری کیلئے قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے صدر مملکت کے نام پر شیئرز منتقل کئے جائیں گے، ڈسکوز کی نجکاری کیلئے شیئرز کی ٹرانسفر صدر مملکت کے عہدے کو ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈسکوز کی نجکاری کیلئے شیئرز کی منتقلی صدر آصف علی زرداری کو انفرادی حیثیت میں نہیں ہوگی،ڈسکوز کی پراپرٹی، ترسیلی سامان اور دیگر لوامازت الگ الگ جگہوں پر موجود ہیں۔

قبل ازیں وزارت نجکاری نے قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے ڈسکوز کے اثاثے ایک جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، نجکاری کے بعد صدر مملکت ڈسکوز کے شیئرز فروخت کنندہ کو ٹرانسفر کر دیں گے۔