لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ریلویز انتظامیہ نے رمضان المبارک میں ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی۔
نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ریزرویشن دفاتر صبح کی شفٹ 7 بج کر 30 منٹ سے لے کر 12 بج کر 30 منٹ تک ڈیوٹی پر موجود ہوگی۔
شام کی شفٹ دوپہر 12 بج کر 30 منٹ سے لے کر شام 5 بج کر 30 منٹ تک کام کرے گی، جمعہ کے روز 12 بج کر 30 منٹ سے لے کر دوپہر 2 بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔
تمام ریزرویشن دفاتر جہاں سنگل شفٹ کام کرتی ہے وہاں اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
یہ اوقات کار 15 رمضان المبارک تک لاگو ہوں گے، اس کے بعد تمام ریزرویشن دفاتر اپنے پرانے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے۔