لاہور: (دنیا نیوز) چینی کی قیمتیں بھی بڑھنے لگیں، فی کلو دس روپے تک اضافہ ہو گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پرچون مارکیٹ میں اکثر دکانوں پر چینی 165 روپے فی کلو ہو گئی، شہر میں بعض مقامات پر چینی 170 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی ہے۔
چینی کی تھوک مارکیٹ میں قیمت 160 روپے کلو تک ہے، چینی کا شوگر ملز ریٹ ساڑھے سات ہزار روپے فی پچاس کلو تھیلہ ہو گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق رمضان میں چینی کی طلب بڑھتے ہی نرخ میں تین روز میں تیزی آئی۔