پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں چینی مزید مہنگی ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت میں 5روپے اضافہ ہونے سے ہول سیل مارکیٹ میں چینی 185 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔
دوسری جانب دکاندار پرچون ریٹ پر چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت کررہے ہیں ،چینی کی 40 کلو بوری ہول سیل میں 7400 روپے میں فروخت ہورہی ہے ، بوری کی قیمت میں یک دم 400 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
علاوہ ازیں چینی کی قیمتوں میں اضافے پر شہری پریشان نظر آرہے ہیں ، شہریوں کا اِس حوالے سے کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں پہلے ہی جینا دو بھرہوچکا ہے ایسے میں اشیا مہنگی ہونے سے گزرا مشکل ترین ہو جائے گا۔