پاکستان سٹاک ایکسچینج نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا

Published On 19 May,2025 03:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 28 مئی کو یوم تکبیر کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا، ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اس دن کو پاکستانی قوم ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔