سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1278 پوائنٹس کا اضافہ

Published On 13 May,2025 05:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج دوسرے روز بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، 2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 67 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

تاہم کاروبای روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1278 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 575 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 10 ہزار 123 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 297 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 43 ارب 93 کروڑ 46 لاکھ 97 ہزار 773 روپے مالیت کے 36 کروڑ 62 لاکھ 54 ہزار 300 شیئرز کا لین دین ہوا۔