کراچی : (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شرح سود میں کمی کے باعث کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
بازارِ حصص کے بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 659 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس ایک بار ایک لاکھ 14 ہزار 978 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
اس وقت 100 انڈیکس 659 پوائنٹ میں اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 761 پر آگیا ہے، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 102پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ڈالر بھی سستا
دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر بھی 2 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 22 پیسے سے کم ہو کر 281 روپے 20 پیسے آ گیا ہے۔