سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس سے نیچے آ گیا

Published On 05 May,2025 11:23 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی، 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 648 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 113 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 6 پیسے سستی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 281.06 روپے سے کم ہو کر 281 روپے پر آگیاہے۔