وفاقی وزیر تجارت جام کمال اوساکا ایکسپو 2025 میں جاپان پہنچ گئے

Published On 26 May,2025 06:47 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان جاپان کے سرکاری دورے پر اوساکا پہنچ گئے۔

جام کمال خان کا کانسائی ایئرپورٹ پر پاکستانی سفارتی حکام نے استقبال کیا، جاپان کا دورہ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے ہے جام کمال خان کل اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ان کی جاپان ایسوسی ایشن برائے ایکسپو 2025 کے رہنماؤں سے اہم ملاقات متوقع ہے جبکہ وہ پاکستان پویلین کا خصوصی دورہ کریں گے۔

وفاقی وزیر تجارت اپنے دورے کے دوران سرمایہ کاری مواقع کو اجاگر کریں گے جبکہ پاکستان پویلین میں ثقافت، سیاحت اور صنعتی ترقی کو عالمی سطح پر پیش کیا جا رہا ہے ،وزیر تجارت کی جاپانی کاروباری شخصیات و حکام سے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔