کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر آج سونے کی قیمتیں برقرار رہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3309 ڈالرز پر مستحکم رہی جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بغیر کسی دروبدل کے برقرار رہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 300 روپے پر برقرار جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بنا ردو بدل کے 2 لاکھ 99 ہزار 468 روپے پر مستحکم رہی۔