عالمی بینک نے پاکستان میں 2 منصوبوں کیلئے 194 ملین ڈالر کی منظوری دیدی

Published On 25 June,2025 12:23 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی بینک نے پاکستان میں دو منصوبوں کیلئے 194 ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ بلوچستان میں تعلیمی نظام میں بہتری اور پانی فراہمی کیلئے خرچ ہوگی، معیاری تعلیم تک رسائی اور فراہمی منصوبہ کے تحت 100 ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ تعلیم تک رسائی پروجیکٹ سے اڑھائی لاکھ بچے مستفید ہوں گے، منصوبے کے تحت 5 ہزار اساتذہ کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق تعلیم تک رسائی پروگرام کے تحت 400 طالبات کو اساتذہ کیلئے سکالرشپ فراہم ہوں گی۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہی دوسرے منصوبہ پر 94 ملین ڈالر کی رقم خرچ ہوگی، پراجیکٹ کے تحت زراعت کیلئے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، پانی کی فراہمی کے نظام کو بھی بہتر بنانے کیلئے رقم خرچ کی جائے گی، منصوبے کے تحت کوئٹہ شہر میں بھی پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر کیا جائے گا۔




Recommended Articles