کراچی: (دنیا نیوز) چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق چین نے پاکستان کے پاس گزشتہ 3 سال سے موجود 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کو رول اوور کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے 2 ماہ قبل واپس کیے گئے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے کمرشل قرضوں کو بھی ری فنانس کیا گیا ہے۔
پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالر اور 50 کروڑ ڈالر دیگر ملٹی لیٹرل فنانسنگ سے حاصل ہوچکے ہیں، پاکستان کو آئی ایم ایف شرائط کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک 14 ارب ڈالر سے اوپر رکھنے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ قرض رول اوور کرنے کے بعد پاکستان کے ذرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔