اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایران پر اسرائیل اور امریکی حملہ کے بعد پاکستان نے روس اور چین کے تعاون سے بڑا اقدام اٹھا لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان، چین اور روس نے مشترکہ طورپر سکیورٹی کونسل میں قرارداد کا مسودہ پیش کر دیا، قرارداد میں مشرق وسطیٰ میں فورا اور بلامشروط جنگ بندی کا کہا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ذرائع نے مزید بتایا کہ مسودہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ارکان کو ارسال کر دیا گیا۔