کراچی: (دنیا نیوز) 19 جولائی کو ہڑتال ہوگی یا نہیں فیصلہ ہونا باقی ہے، جس کے بعد ملک بھر کے تجارتی چیمبرز مخمصے میں مبتلا ہو گئے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اضافی اختیارات پر حکومت نے کمیٹی قائم کر دی، 30 روز میں مشاورت سے فیصلہ ہوگا۔
صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی نے کہا کہ ملک بھر کے تجارتی چیمبرز 19 جولائی کو ہڑتال کریں گے یا نہیں اس کا فیصلہ کل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہڑتال کو موخر کرنے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا، مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا، فیڈریشن چیمبر آف کامرس اور ملک بھر کے تجارتی چیمبرز الگ الگ پیج پر ہیں۔
جاوید بلوانی نے کہا کہ اجلاس تین گھنٹے جاری رہا، تمام چیمبرز کے صدور نے ون پوائنٹ ایجنڈے کے تحت مسائل سامنے رکھے۔
صدر کراچی چیمبر آف کامرس نے کہا کہ ایف بی آر کے اضافی اختیارات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔