زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری 11 جولائی 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 52 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور مجموعی مالیت 19 ارب 95 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 43 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔