کراچی :(دنیا نیوز) عالمی اور مقامی سونے کی مارکیٹ میں دو روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا.
بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت 25 ڈالر کے اضافے سے فی اونس 3351 ڈالر تک جا پہنچی ہے، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔
مقامی سطح پر تازہ نرخوں کے مطابق فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار 600 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونا 2143 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 6 ہزار 584 روپے پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی بے یقینی، افراطِ زر اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کار ایک بار پھر سونے کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
دوسری جنب کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے باعث بڑھتی ڈالر کی قدر رک گئی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 284 روپے 87 پیسے پر بند ہوا جب کہ ڈیلرز کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 288 روپے 50 پیسے پر آگیا۔