عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی ہوگئی

Published On 26 July,2025 06:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی ہوگئی۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 4 سو روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی سے 3 لاکھ 5 ہزار 555 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر سستا ہوکر 3337 ڈالر کا ہوگیا۔