فیلڈ مارشل نے یقین دہانی کرائی بزنس کمیونٹی کی عزت میں کوئی فرق نہیں آئے گا: گوہراعجاز

Published On 08 August,2025 04:55 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پوری بزنس کمیونٹی کو یقین دہانی کرائی ہے۔

سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل نے کہا بزنس کمیونٹی کی عزت میں کوئی فرق نہیں آئے گا، 90 فیصد ٹیکس بزنس کمیونٹی اکٹھا کر کے دے رہی ہے، گزشتہ سال کی نسبت اس سال ٹیکس زیادہ اکٹھا ہوا ہے۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ٹیکس زیادہ جمع ہونے کے بعد بزنس کمیونٹی کو سراہنا چاہیے تھا،ٹیکس دینے والے کو چور نہیں کہنا چاہئے، ہم نے کہا ٹیکس دینے والے کو چور کہیں گے تو کیسے ملک آگے لیکر چلیں گے۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب نے ملکر پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے۔