جشن معرکہ حق پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری

Published On 15 August,2025 06:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے جشن معرکہ حق پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ یادگاری سکہ مسلح افواج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

یادگاری سکے کے ایک رخ پر وسط میں ہلال اور پانچ نوکوں کا ستارہ ہے جبکہ سکے کی دوسری جانب ’’معرکہ حق‘‘ اور ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ رقم ہے۔

یادگاری سکہ سٹیٹ بینک کے سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر پر 15 اگست سے دستیاب ہے۔