سٹیٹ بینک نے ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

Published On 08 August,2025 04:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلات زرکے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2025 میں 3 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، ملکی ترسیلات زرکی وصولی ایک سال میں 7.4 فیصد بڑھی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملکی ترسیلات زر جون 2025 کے مقابلے میں جولائی 2025 میں 6 فیصد کم رہی، مالی سال 2025 میں ترسیلات زر 26 فیصد بڑھ کر پہلی بار 38 ارب 29 کروڑ 92 لاکھ ڈالر رہی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے سب سے زیادہ ترسیلات زر 82 کروڑ 37 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، یو اے ای سے 66 کروڑ 52 لاکھ ڈالر اور برطانیہ سے 45 کروڑ 4 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق امریکا سے ترسیلات زر کی وصولی 26 کروڑ 96 لاکھ ڈالر رہی۔