شرح سود میں کمی کے حوالے سے 79فیصد تاجروں کا رائے سامنے آگئی

Published On 27 July,2025 04:34 pm

کراچی:(دنیا نیوز) سٹیٹ بینک شرح سود میں کمی کرے گا یا نہیں،سروے رپورٹ میں 79 فیصد تاجر برادری کی رائے سامنے آگئی۔

سروے رپورٹ کے مطابق شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہے گی، 21 فیصد سرمایہ کاروں نے رائے کا اظہار کیا، تاجروں کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک بدھ کے روز 50 بیسز پوائنٹس کم کرے گا۔

دوسری جانب 47.4 فیصد تاجروں نے سروے کے دوران بتایا کہ نئی مانیٹری پالیسی میں 100بیسز پوائنٹس کمی ہوگی، 31.6 فیصد نے کہا کہ سٹیٹ بینک شرح سود تبدیل نہیں کرے گا۔

علاوہ ازیں 21.1 فیصد نے موقف اختیار کیا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ،افراط زر اور ڈالر کی قدر میں کمی شرح سود میں کمی کےاسباب ہوں گے۔