سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا نیا کیلنڈر جاری کر دیا

Published On 22 July,2025 08:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا نیا کیلنڈر جاری کر دیا۔

سٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کیلئے 8 مانیٹری پالیسیوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا، نئی مانیٹری پالیسی کا پہلا اجلاس رواں مالی سال 30 جولائی کو ہوگا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق دوسری مانیٹری کا اجلاس 15 ستمبر، تیسری 27 اکتوبر، چوتھی مانیٹری پالیسی کا اعلان 15 دسمبر کو ہو گا۔

چھٹی مانیٹری پالیسی 26 جنوری 2026 کو جاری ہوگی، ساتویں مانیٹری پالیسی 27 اپریل 2026ء اور رواں مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی 15 جون 2026ء کو آئیگی۔

سٹیٹ بینک نے ہر مانیٹری پالیسی اجلاس کے درمیان تقریباً 6 سے 7 ہفتوں کا فرق رکھا ہے۔