کراچی: (دنیا نیوز) بینکنگ محتسب پاکستان نے سال 2025ء کی پہلی ششماہی کی رپورٹ کا اجراء کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق بینکنگ محتسب پاکستان نے رواں سال جنوری سے جون تک 16 ہزار سے زائد شکایتوں کا ازالہ کیا، بینکنگ محتسب پاکستان نے چھ ماہ میں 88 کروڑ 20 لاکھ 50 ہزار روپے کا مالیاتی ریلیف فراہم کیا۔
بینکنگ محتسب نے گزشتہ سال اسی مدت میں 12 ہزار سے زائد شکایتوں کا ازالہ کیا تھا، بینک محتسب نے گزشتہ سال اسی مدت میں 68 کروڑ 10 لاکھ 70 ہزار روپے کا ریلیف فراہم کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سال 2025ء کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 4 ہزار شکایات کا اضافہ ہوا، سال 2025ء کی پہلی ششماہی میں صارفین کو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافی ریلیف فراہم کیا۔
کمرشل بینکوں کیخلاف درج ہونے والی شکایات کی تعداد میں کمی نہ ہوئی، یکم جنوری سے 30 جون 2025ء تک پرائم منسٹر پورٹل پر شکایات کی تعداد 3 ہزار 482 ہیں، بینکنگ محتسب پاکستان نے تقریباً 94 فیصد شکایتوں کو خوش اسلوبی سے حل کیا۔