سٹیٹ بینک رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان 30 جولائی کو کرے گا

Published On 25 July,2025 05:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان 30 جولائی کو کرے گا۔

گورنر سٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے، سٹیٹ بینک 30 جولائی کے بعد اگلی مانیٹری پالیسی کا اعلان 15 ستمبر کو کرے گا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 26-2025 کے لیے مانیٹری پالیسی کے اعلانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق رواں مالی سال میں سٹیٹ بینک 8 بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔

شیڈول کے مطابق پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان 30 جولائی کو ہوگا، دوسری مانیٹری پالیسی 15 ستمبر، تیسری 27 اکتوبر اور چوتھی 15 دسمبر کو آئے گی جبکہ پانچویں پالیسی 26 جنوری 2026 اور چھٹی پالیسی 9 مارچ کو پیش ہوگی۔

ساتویں پالیسی کا اعلان 27 اپریل 2026 اور مالی سال کی آخری پالیسی کا اعلان 15 جون کو ہوگا، پالیسیوں کے ذریعے شرح سود کا تعین ہوگا۔