کراچی: (دنیا نیوز) بینکوں اور مالیاتی اداروں نے غیردعویٰ شدہ ڈیپازٹس سٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کر دیئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق غیردعویٰ شدہ ڈیپازٹس 31 دسمبر 2024 تک کے ہیں، دعویٰ کنندگان ریفنڈ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق غیرمطالبہ شدہ ڈیپازٹس پر دعویٰ جمع کرانے کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔