مریم نواز کا جاپان کے صنعتی شہر یوکو ہاما کی بندرگاہ کا دورہ، پورٹ آپریشنز کا مشاہدہ

Published On 18 August,2025 05:02 pm

یوکوہاما: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جاپان کے تاریخی اور صنعتی شہر یوکو ہاما کی بندرگاہ کا دورہ، یوکوہاما کی ڈویلپمنٹ کو سراہا اور پورٹ آپریشنز کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ دریائے راوی کے کنارے آباد لاہور کو بھی یوکو ہاما کی طرز پر ترقی دینا چاہتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ یوکوہاما کے شہری ترقی کے ادارے کو لاہور کے دورے اور روڈا کے کام کو دیکھنے کی دعوت دی گئی، یوکوہاما کی طرز پر لاہور اور پنجاب کے صنعتی اور گنجان آباد شہروں کی تعمیر وترقی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ روڈا کو یوکوہاما کی طرز پر شہری ترقی کے جدید ادارے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، یوکو ہاما کی ٹیم نے لاہور کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی اور خطرات سے بچاؤ کو یقینی بناتے ہوئے شہری ترقی چاہتے ہیں، جاپان کا گنجان آباد اور صنعتی شہر یوکو ہاماجدید شہری ترقی کی نادر مثال ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پورٹ کے کام اور مینجمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعلی پنجاب کو یوکوہاما بندرگاہ میں سہولیات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔