بینکاک: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں تھائی لینڈ پہنچ گئیں۔
تھائی دارالحکومت بینکاک کے سووارن بھومی ایئر پورٹ آمد پر تھائی لینڈ میں پاکستانی سفیر رخسانہ افضال اور اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اور وفد کا خیر مقدم کیا۔
— muzammal (@muzammal_23) August 15, 2025
تھائی حکومت کے اعلیٰ حکام بھی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اور پنجاب کے اعلیٰ سطح وفد کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر موجود تھے۔