اسلام آباد :(دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بجلی بلوں میں ریلیف کا پرپوزل وزیراعظم کو پہنچایا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا سوات میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی عوام ہمارے لئے اہمیت رکھتی ہے، ہم ایک دوسرے کے ساتھ مشکل میں کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ وفاق اور صوبے کی سڑکوں میں کوئی فرق نہ ہو، بجلی کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، ہمیں خیبر پختونخوا جان سے پیارا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پورے ملک سے اپیل ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں کے ساتھ مدد کریں، اویس لغاری سوات : صوبائی حکومت سے اپیل ہے کہ ریلیف اور امداد بروقت عوام تک پہنچائیں، امیر مقام کے ذریعے بلوں میں ریلیف کا پروپوزل وزیر اعظم کو پہنچایا ہے۔
اویس لغاری نے مزید کہا کہ وفاق این ڈی ایم اے اور اپنے ذریعے عوام کو امداد فراہم کررہا ہے، این ایچ اے تیزی سے کام کر رہی ہے، وفاق اور خیبرپختونخوا ایک ہے، صوبہ وفاق کا حصہ ہے۔