پاور ڈویژن کو پہلی بار نقصانات میں 191 ارب کمی پر خراج تحسین پیش

Published On 11 August,2025 04:34 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے پاور ڈویژن کو پہلی بار نقصانات میں 191 ارب کمی پر خراج تحسین پیش کیا۔

خیبر پختونخوا کے مشیر برائے توانائی کی جانب سے وفاقی وزیر توانائی کی تعریف کی ، سینیٹر محسن عزیز کا پاور ڈویژن کو تعریفی اسناد پیش کرنے کا وعدہ کیا۔

کمیٹی ممبران نے ملک میں بجلی کے ویلنگ چارجز میں تاریخی کمی کرنے پر پاور ڈویژن کو خراج تحسین اور سینیٹرز کی طرف سے بطور خراج تحسین دنبہ پیش کرنے کی پیش کش کی گئی ۔

دوسری جانب کمیٹی نے سرکلر ڈیٹ میں 780 ارب روپے کمی کو بھی قابل تعریف قراردیا۔