اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم نے نجکاری کمیشن بورڈ کے دو نئے ممبران کی منظوری دے دی۔
سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق آصف علی قریشی اور عامر شہزاد کو نجکاری کمیشن بورڈ ممبران مقرر کر دیا گیا، آصف قریشی،سی ای او یو بی ایل فنڈ منیجرز، مالیاتی شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آصف قریشی کے پاس توانائی سیکٹر کا بھی وسیع تجربہ ہے جو نجکاری ایجنڈے کے لیے کلیدی کردار ادا کریں گے، عامر شہزاد چیئرمین یونٹی فوڈز لمیٹڈ، بینکنگ اور پرائیویٹ ایکویٹی میں تجربہ رکھتے ہیں۔
دوسری جانب اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ عامر شہزادنے امریکہ کی کارنل یونیورسٹی سے ایگزیکٹو لیڈرشپ پروگرام مکمل کیا، تعنیاتیوں سے نجکاری کمیشن کی تکنیکی اور ادارہ جاتی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، کمیشن نئے ارکان کی تقرری نجکاری فیصلوں کو مؤثر اور تیز بنائے گی۔