اسلام آباد:(دنیا نیوز) گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 2.99 فیصد رہی،وزارت خزانہ کا مہنگائی 4 سے 5 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے اگست مہنگائی کی اوسط شرح 3.53 فیصد رہی، گزشتہ ماہ ٹماٹر 19.3 فیصد اور پیاز 14.46 فیصد مہنگا ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ماہ میں انڈے 12.84 فیصد، چکن کی قیمت میں 4.16 فیصد اضافہ ہوا، تعلیم، لانڈری اور ڈاکٹر فیس میں بھی اضافہ ہوا۔
علاوہ ازیں ایک ماہ میں پھل 21.16 فیصد اور سبزیاں 18.48 فیصد تک سستی ہوئیں،موٹر فیول، بجلی اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔