آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزے کیلئے ریونیو ہدف پر سخت مذاکرات متوقع

Published On 12 September,2025 09:47 am

اسلام آباد: (مدثر علی رانا) حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے کے دوران ریونیو آمدن کے حوالے سے سخت مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جولائی سے ستمبر تک 3 ہزار 83 ارب روپے کا ریونیو ہدف مقرر کیا گیا ہے جسے پورا کرنے کے لیے ایف بی آر کو آئندہ دو ہفتوں میں تقریباً 11 سو ارب روپے اکٹھے کرنا ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق مقررہ ہدف کو پورا کرنے کے لیے ایف بی آر کو 21 فیصد گروتھ درکار ہے جبکہ جولائی تا اگست کے دوران ریونیو گروتھ محض 15 فیصد تک محدود رہی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب کے اثرات اور یوٹیلیٹی بلز کی مد میں مسائل کے باعث ایف بی آر کو ریونیو میں کم گروتھ کا سامنا ہے۔