کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بارے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
اعداد و شمار کے مطابق اگست 2025 میں 9 ہزار 174 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولے گئے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی کُل تعداد 8 لاکھ 51 ہزار 756 ہوگئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اگست 2025 تک مجموعی طور پر 10 ارب 91 کروڑ ڈالر جمع ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے اگست میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا انخلا ہوا، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے اگست 2025 تک مجموعی طور پر 1 ارب 85 کروڑ ڈالر نکالے گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع 11 کروڑ ڈالر کی رقم ملکی سطح پر خرچ کی گئی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں واجب الادا ڈیپازٹس کا حجم 2 ارب 5 کروڑ ڈالر ہے۔