کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق جون 2024 سے مئی 2025 تک سٹیٹ بینک نے مجموعی طور پر 7 ارب 80 کروڑ ڈالر فارن ایکسچینج اکٹھا کیا، منی مارکیٹ سے فارن ایکسچینج جمع ہونے کے نتیجے میں زرمبادلہ ذخائر میں 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق صرف مئی 2025 میں 52 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خالص فارن ایکسچینج اکٹھا کیا گیا، نیٹ فارن ایکسچینج سے حاصل شدہ رقم کا بڑا حصہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا گیا۔