کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے بینکنگ سیکٹر کے بارے میں اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت پر قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا، بینکنگ سیکٹرکے ڈیپازٹس 34 ہزار ارب، حکومتی قرض 15 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق ملکی بینکنگ ڈیپازٹس ایک سال بعد 34ہزار 463 ارب روپے ہوگئے، ملکی بینکنگ ڈیپازٹس میں سالانہ 12 فیصد، ماہانہ0.5 فیصد اضافہ ہوا، ملکی بینکنگ ڈیپازٹس میں 16 کھرب روپےمالیت کے 49 فیصد ذاتی نوعیت کے اکاؤنٹس ہیں۔