سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کے اعداد و شمار جاری کردیئے

Published On 18 September,2025 06:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ بارے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملکی کرنٹ اکاؤنٹ اگست 2025 میں 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خسارے کی زد میں رہا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشہ ماہ جولائی 2025 میں 37 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 کے مقابلے اگست 2025 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 35 فیصد کمی ہوئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ گزشتہ سال اگست 2025 میں 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پر تھا۔

رواں مالی سال کے دو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا مجموعی حجم 62 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں 43 کروڑ ڈالر پر تھا۔