اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ماہ ستمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت کا اعلان کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی صارفین کے لیے قیمت میں فی کلو گرام 6 روپے 70 پیسے کمی کردی گئی جس سے 11.8 کلو سلنڈر کی قیمت میں 79 روپے 14 پیسے کمی ہوئی ہے۔
ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 24 سو 48 روپے مقرر کردی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
یاد رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو کی قیمت 207 روپے 48 پیسے مقرر ہو گئی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا۔