اوگرا نے ستمبر کیلئے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا

Published On 11 September,2025 05:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اوگرا نے ستمبر کیلئے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا۔

اگست کی نسبت ستمبر کیلئے درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی گئی، آر ایل این جی کی قیمتوں میں 28 سینٹ تک فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیا۔

سوئی سدرن کیلئے نئی قیمت 11 ڈالر 1 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی اس کے برعکس اگست میں سوئی سدرن کیلئے قیمت 10 ڈالر 73 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

سوئی نادرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں بھی 28 سینٹ اضافہ کیا گیا ہے، ستمبر کیلئے قیمت 12.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اگست میں سوئی نادرن کیلئے قیمت 11 ڈالر 73 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی، سوئی نادرن کیلئے 2.38 فیصد اور سوئی سدرن کیلئے 2.63 فیصد مہنگی ہوگئی۔