وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتیں بڑھا دیں، نوٹیفکیشن جاری

Published On 29 June,2025 05:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2025 سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ بلک صارفین، پاور سیکٹر اور دیگر صنعتی شعبوں کے لیے کیا گیا ہے جبکہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی البتہ ان کے ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔

گھریلو صارفین، روٹی تنور، کمرشل سیکٹر، جنرل انڈسٹری، سی این جی، سیمنٹ اور کھاد کے شعبوں کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔