اسلام آباد: (مدثر علی رانا) وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس آمدن میں بھاری کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق ستمبر کے مہینے میں 156 ارب روپے کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا جبکہ جولائی تا ستمبر مجموعی طور پر 199 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال سامنے آیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر ایف بی آر نے 3083 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2885 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا، اس دوران ایف بی آر نے 157 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے۔
ذرائع کے مطابق پہلی سہ ماہی میں انکم ٹیکس کی مد میں 1395 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 1130 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 190 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 324 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ سیلاب سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں ٹیکس آمدن میں کم از کم 60 ارب روپے تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔