سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

Published On 02 October,2025 05:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 58 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ 2849 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 489 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آٹوموبائل سمبلرز، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں اور او ایم سیز میں بھرپور خریداری کا سلسلہ جاری ہے، ایم اے آر آئی، پی او ایل، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل اور یو بی ایل بھی مثبت زون میں دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 146 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 640 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔