وزیرخزانہ نے ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ دے دی

Published On 22 October,2025 10:32 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ایک بار پھر نومبرکےآخرتک پی آئی اے پرائیوٹائز کا عندیہ دے دیا۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دسمبرتک آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوجائےگا، آئی ایم ایف پروگرام کو پرفارمنس کی بنیاد پر آگے لے کر جا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان، امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے، درآمدات میں گڈ اور بیڈ امپورٹ میں فرق کرنا ضروری ہے، ٹریڈیشنل ایکسپورٹ سیکٹراور نیو اکانومی میں بھی فرق ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ شرح سود مسلسل نیچے کی طرف آ رہا ہے، ہم نے ٹیکس نیٹ کو بڑھانا ہے، پچھلے سال ہم نے26 فیصد ٹیکس ریونیو بڑھایا، میں آج بھی پرامید ہوں پالیسی ریٹ مزید کم ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اہداف میں کوئی ترمیم نہیں کی جائے گی ہم پرعزم ہیں، تمام سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں آنا پڑے گا،غیردستاویزی اکانومی میں ٹوبیکو، بیوریج اور سیمنٹ سب آتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پچھلےسال اسلام آباد ایئرپورٹ اور پی آئی اے کو پرائیوٹائز نہیں کر سکے، نومبر کےآخر تک پی آئی اے پرائیوٹائز ہو جائے گی۔