سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

Published On 27 October,2025 04:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1140 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 163 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 304 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 22 ارب 63 کروڑ 88 لاکھ 16 ہزار 420 روپے مالیت کے 36 کروڑ 39 لاکھ 90 ہزار 70 شیئرز کا لین دین ہوا۔